Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40فیصد سعودی موٹے ہوگئے

ریاض ... سعودی عرب میں مٹاپے کی شرح 40فیصد تک پہنچ گئی۔ ریاض میں خصوصی فورم کے شرکاءنے اعلان کیا کہ مملکت میں مٹاپے کی شرح 40فیصد کو چھونے لگی۔مٹاپے کے آپریشن اور علاج کی سعودی سوسائٹی کے سربراہ پروفیسر عدنان مفتی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں مٹاپے کی شرح سب سے زیادہ ہے جہاں کا طرز ِحیات اور کھانے پینے کا نظام نیز آب و ہوا کی وجہ سے بھی مٹاپے کی شرح بڑھتی چلی جارہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بچوں ، عورتوں اور مرد حضرات میں مٹاپے کی شرح میں برابری پیدا ہونے لگی ہے۔اگر سعودی شہریوں نے اس پر توجہ نہ د ی تو ہر2میں سے ایک مٹاپے سے بلڈ پریشر ، ذیابیطس، کینسر اور جوڑوں کے امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔مشرق وسطیٰ میں ذیابیطس کے سب سے زیادہ مریض سعودی عرب میں ہیں۔
 

شیئر: