Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بز م اتحاد جدہ کی تقریب

ووٹ کاآئینی حق سیکولر امیدوار کے حق میں استعمال کرنا چاہئے ، تقریب سے علماءاور دانشوروں کا خطاب 
جدہ ( امین انصاری ) بزم اتحاد جدہ کے زیر اہتمام ووٹ کی حقیقیت اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی ۔اسپوک پرسن و جنرل سیکریٹری بزم اتحاد جدہ یوسف الدین امجد نے شرکاءکا استقبال کیا اور کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میںہمیں ہر حال میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا کیونکہ اگر ہم غفلت کرتے ہیں تو ہمارا ووٹ بوگس ہوجائے گا اور پتہ نہیں کس کے حق میں استعمال ہوجائے ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم تھوڑا سا وقت نکال کر اپناووٹ سیکولر امیدوار کے حق میں استعمال کریں ۔ انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کے استعمال پر زور دیا ۔ نائب صدر عبید الرحمان نے کہا کہ ہماری ذرا سی لاپرواہی آئندہ 5 سال کیلئے بربادی کا باعث بن سکتی ہے ۔ ووٹ ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے ہمیں اپنے حق کا استعمال اپنی پسند کے امیدوار کے حق میں کرنا چاہئے ۔ تقریب سے حسن بایزد ،مظہراللہ بیگ، محمود بلشرف ، اشفاق ، عبید باجوہ ، محمد فاروق ،عثمان بن یسلم بن محفوظ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مجلس جیسی سیکولر پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ مہمان خصوصی مولانا خلیل اللہ بیشراویس نے کہا کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو روبہ عمل لاتے ہوئے سیکولر اور قوم کے خدمت کرنے والے امیدواروں کو کامیابی دلانا چاہئے ۔ انہوں نے اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ بعد ازاں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس کی نظامت عظمت ارمانی نے کی ۔ عاصم انصاری ، خالد حسین مدنی ، یوسف الدین امجد اور امین انصاری نے ہدیہ نعت پیش کرکے داد حاصل کی ۔

شیئر: