Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیوی کپتان کا یاسر شاہ کو ورلڈ کلاس بولر تسلیم کرنے سے انکار

ابو ظبی:نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اپنی ٹیم کے خلاف تباہ کن بولنگ کے باوجود پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کو ”ورلڈ کلاس“ بولر قرار دینے سے انکار کر گئے ۔یہ اس ٹیسٹ سیریز کے دوران دوسرا موقع تھا جب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ورلڈ کلاس بولر تسلیم کرتے ہیں تو کیوی کپتان نے گول مول انداز اختیار کیا۔ ولیمسن کا کہنا تھا کہ یاسر ایشیا کی کنڈیشنر بالخصوص متحدہ عرب امارات میں بہترین بولر ہیں، ان سے پھر یہی سوال ہوا کہ جو اس سے پہلے ان سے دبئی ٹیسٹ کے موقع پر بھی کیا جا چکا تھا کہ کیا وہ یاسر شاہ کو ورلڈ کلاس بولر تسلیم کرتے ہیں؟اس بار نیوزی لینڈ کے کپتان نے بات کا رخ موڑتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دیگر ٹیموں کے پاس بھی اچھے اسپنر ہیں اور یاسر شاہ بھی بہترین اسپنر ہیں۔ مہمان کپتان کی جانب سے یاسر شاہ کو ورلڈ کلاس بولر ماننے سے انکار کے باوجود 32 ٹیسٹ میچوں میں 28.23 کی اوسط سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 195 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور دبئی ٹیسٹ میں وہ ریکارڈ ساز بولنگ کرتے ہوئے 14وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے تھے ۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ہی پاکستان کو سیریز میں واپسی کا موقع دیا تھا ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: