Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

  اسلام آباد ...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت کیلئے نیک نیتی سے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔منگل کو اسلام آباد میں افغانستان کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا خیر مقدم کیا ہے جس میں افغانستان میں مصالحتی عمل کے لئے پاکستان سے تعاون طلب کیا گیا ہے۔زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو افغان مصالحتی عمل کے حوالے سے پاکستان سے تعاون کے حصول کے لئے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے امریکی صدر کے خط کے بارے میں بتایا۔

شیئر: