Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معیاری ادویہ کی شکایات کےلئے ویب سائٹ

ریاض ....  سعودی فوڈ اینڈڈرگس اتھارٹی نے امور صحت کے حوالے سے شکایات درج کرانے کے لئے ویب سائٹ جاری کر دی ۔ سبق نیوز کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے مملکت میں امور صحت کے تمام اداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ غیر معیاری ادویات اور طبی آلات کے علاوہ امور صحت سے متعلق جملہ شکایتیں اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں جس پر فوری عمل درآمد کیاجائیگا ۔ ویب سائٹ کا ایڈریس https://ade.sfda.gov.sa ہے جس پر لاگ ان کرنے کے بعد مختلف شکایات اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں ۔ سعودی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شکایات کی ویب سائٹ کو " تیقظ" کا نام دیا گیا ہے جس کے معنی ”بیدار ی“ ہیں ۔ ویب سائٹ پر زائد المیعاد یا غیر مناسب ادویات ، زہر خورانی کا شکار ہونے کے علاوہ ادویات کے نقصانات اور طبی غلطیوں کے بارے میں بھی شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں ۔ مذکورہ ویب سائٹ پر شکایات درج کرانے کےلئے انتہائی آسان طریقہ اختیار کیا گیا ہے جس میں درخواست گزار کا نام اور اہم معلومات فیڈ کرنے کے بعد مطلوبہ شکایت درج کرنا ہوتی ہے ۔ شکایات انفرادی متاثرین بھی جمع کراسکتے ہیں جبکہ امور صحت کے اداروں کی جانب سے بھی غیر معیاری ادویات اور آلات کے بارے میں طبی اداروں کو شکایات اپ لوڈ کرانے کےلئے بھی خصوصی براﺅز مقرر کیا گیا ہے ۔ سعودی فوڈ اینڈڈرگس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس ویب سائٹ کے اجراءکا بنیادی مقصد مملکت میں طبی غلطیوں پر قابوپانا اور غیر معیاری و زائد المیعاد ادویات کے بارے میں درست معلومات حاصل کر کے ان فارمیسیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو اس میں ملوث پائی جاتی ہیں ۔ 

شیئر: