Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ تیل پر پابندی نہیں لگا سکتا ، روحانی

تہران۔۔۔ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں پر خبرادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے تیل کی برآمد کو روکا تو پھر کوئی بھی تیل  برآمد نہیں کرسکے گا۔کسی قسم کی مہنگائی ، شدید بے روزگاری ہمیں دھمکا نہیں سکتی ۔ صدر روحانی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو علم ہونا چاہیے کہ وہ ایران کے تیل کی برآمد روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا‘۔ایرانی صدر نے ہزاروں افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم اپنا تیل فروخت کر رہے ہیں اور یہ فروخت جاری رکھیں گے۔امریکہ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ ایران کے تیل کی برآمد کو روکنے کا ارادہ رکھتا ہے تو پھر خلیج سے کوئی بھی تیل برآمد نہیں کرسکے گا۔

شیئر: