Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گودھرا سانحہ : ملزمان کی سزا بڑھانے کی درخواست پر سماعت ملتوی

حیدرآباد.... سپریم کورٹ آف انڈیا میں گودھرا ٹرین سانحہ حادثہ میں سزا یافتہ  29مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت پر سماعت عمل میںآئی جس کے دوران 2رکنی بنچ کے سامنے استغاثہ نے ملزمین کی سزائوں کی تفصیلات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ملزمین کی  سزائوں میں اضافہ کی عرضداشت پر سماعت کرنے کی گزارش کی جس کی مخالفت دفاعی وکلاء نے کرتے ہوئے کہا کہ پھانسی کی سزا ء کے معاملات کی سماعت3 رکنی بنچ کرسکتی ہے ، دو رکنی بنچ کو ایسے معاملات کی سماعت کرنے کا آئینی حق نہیں ہے ۔ آج عدالت میں حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف انڈیا تشار مہیتا نے جسٹس ارون مشراء اور جسٹس ونیت شرن سے عمر قید کی سزا پانے والے ملزمین کو پھانسی اور دیگر ملزمین کی پھانسی کی سزا ء کو برقرار رکھنے کی گزارش کی لیکن جمعیۃ علماء کے وکلاء کی بروقت مداخلت کے بعد عدالت نے استغاثہ کی عرضداشت پر سماعت کرنے سے انکار  کردای۔ 

شیئر: