Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی 1500سرکاری شخصیات کی رہائی پر رضامند

عدن ۔۔۔ حکومت یمن نے حوثی باغیوں کے ساتھ سیکڑوں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرلیا۔ قیدیوں کے امور کے ادارے کے انچارج ھادی ہیج نے بتایا ہے کہ معاہدے کے بموجب 1500تا 2000یمنی افواج اور ایک ہزار تا 1500حوثیوں کے قیدی رہا کئے جائیں گے۔ ریڈ کراس نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سویڈن میں مشاورتی اجلاس کے لئے مقرر سرکاری وفد کے رکن نے بتایا کہ یمنی صدرکے بھائی ناصر منصور ہادی ، سابق وزیر دفاع محمود الصبیحی ، میجر جنرل فیصل رجب اور الاصلاح پارٹی کے رہنما محمد قحطان سمیت ایسے تمام افراد رہا کئے جائیں گے جو حوثیوں کی جیلوں میں ہیں۔ 
 

شیئر: