Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خصوصی افراد کےلئے مالز میں اسپیشل رومز کے قیام پر غور

ریاض۔۔۔ وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی جانب سے خصوصی افراد کےلئے شاپنگ مالز میں مخصو ص کمروںکی تیاری جائزہ لیا جارہا ہے ۔ سبق نیوز کا کہنا ہے کہ وزارت محنت وسماجی بہبود آبادی خصوصی افراد کےلئے متعدد شہروں میں قائم مختلف مالزمیں ذہنی و جسمانی تفریح کی غرض سے خصوصی کمرے بنوانے کےلئے متعدد عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں سے معاملات طے کرنے پرغور کر رہی ہے ۔ ایسے افراد جو ذہنی یا جسمانی معذوری کی وجہ سے معاشرے کا عضو معطل بن جاتے ہیں انہیں زندگی سے قریب کرنے کےلئے عالمی کمپنیوں سے معاملات طے کئے جارہے ہیں جو اپنے ماہرین کے ذریعے خصوصی افراد کےلئے مالز میں ایسے سیکشن قائم کریں جہاں اس قسم کے افراد کولایا جاسکے ۔ اس حوالے سے معاملات پر کافی حد تک کام کرلیا گیا ہے جلد ہی متعددکمپنیوں سے معاہدے کر لئے جائیں گے ۔ 

شیئر: