Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ میں بی جے پی کا کنول کھلے گا، یوگی

حیدرآباد۔۔۔اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بی جے پی مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کامیابی حاصل کرے گی۔میزورم میں کانگریس سے بی جے پی اقتدار چھینے گی اورتلنگانہ میں بھی بی جے پی کاکنول کھلے گاکیونکہ یہاں خاندانی سیاست چل رہی ہے۔آدتیہ ناتھ نے تلنگانہ انتخابات کے سلسلہ میں ریاست کے ورنگل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ،تلگودیشم ، ٹی آرایس اور مجلس تلنگانہ کے عوام کا استحصال کرنے والی جماعتیں ہیں۔ان کے ذریعہ عوامی مفاد کا کام نہیں کیا گیا جبکہ نریندر مودی نے ملک کی 8 کروڑ خواتین کیلئے ایل پی جی کے کنکشن مفت میں دیا ،4 کروڑ خاندانوںکو بجلی کے کنکشن فراہم اور12کروڑ خاندانوں کو بیت الخلافراہم کیا۔انہوںنے کہاکہ بی جے پی کا کام ملک میں رام راج کے قیام کی طرح ہے۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ کے عوام سے بڑی امید بی جے پی کو ہے۔یہاں کی موجودہ حکومت میں ترقی کی کمی ہے، آئی ایس آئی کی سرگرمیوںمیں یہاںاضافہ ہوا ہے۔اس کو روکنے کا کام بی جے پی کرسکتی ۔دوسری جماعتیں عوام کا استحصال کرسکتی ہیں جبکہ بی جے پی ایک مشن رکھتی ہے۔مودی کی قیادت میں ملک بھر میں کسی بھید بھائو کے بغیر کام کیا ہے۔ایسا کام بی جے پی تلنگانہ میں بھی کرے گی ۔
 

شیئر: