Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باز کا علاج ماہرین سے کرائیں

ریاض ۔۔۔ جانوروں کے معالج ڈاکٹر حمزہ البعدانی نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی شخص باز کا علاج اپنے طورپر نہ کرے۔ کئی لوگ ماہرین سے رجوع کئے بغیر اپنے طور پر دیہی دواﺅں یا کیمیکل اشیاءسے علاج کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس سے باز کی قوت مزاحمت کمزور پڑ جاتی ہے۔ عام طور پر باز کے پنجے کا نچلا حصہ زیادہ زخمی ہوتا ہے اس سے اس کی بھوک کم ہونے لگتی ہے اور اگر بروقت اسکا علاج نہ کرایا جائے تو یہ سنگین مرض کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ موسم کی وجہ سے باز نزلے اور زکام کے مرض میں بھی مبتلا ہوتے ہیں۔ کسی بھی مرض کا علاج خود نہ کیا جائے۔
 
 

شیئر: