Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مڈٹرم الیکشن،عمران کو دوبارہ اکثریت دلانے کا منصوبہ؟

کراچی ...سینیٹ کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت نہیں۔لگتا ہے کہ مڈٹرم الیکشن کراکرعمران خان کو دوبارہ اکثریت دلائی جائے گی۔100دن میں ایساکیاہواکہ وزیراعظم نے مڈٹرم الیکشن کی بات کی ۔وزیراعظم کوکن عوامل نے نئے لیکشن پرمجبورکیا ہے،انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے آئین میں عدلیہ اوردیگراداروں کی طے شدہ حدود کااحترام نہیں کیا جاتا۔ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر اور پارلیمینٹ مفلوج ہے۔آئی ایم ایف سے مذاکرات پر حکومت نے عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔اٹھارویں ترمیم آسمانی صحیفہ نہیں کہ ترمیم نہ ہوسکے لیکن اسے رول بیک کیا گیا تو وفاق کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میرے مشاہدے کے مطابق اس وقت ملک میں حکمرانی کا سنگین بحران ہے۔ بدقسمتی سے آئین میں عدلیہ ایگزیکٹیو اور لیجسلیٹیو کے درمیان اختیارات کی تقسیم کا جومیکنزم ہے اس پرعمل ہوتا ہے نہ اسکا احترام کیا جاتا ہے۔ ہر ادارہ دوسرے ادارے کے آئینی حدود میں مداخلت کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضے کی کیا شرائط ہیں ۔کس کنڈیشن پر لیاجائے گا۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر عوام اور نہ پارلیمنٹ دونوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔ پاکستانی روپے کی قدرروز بروز کم ہورہی ہے جومعیشت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ روپے کی قدرمیں کمی آئی ایم ایف کے دباﺅ پرتو نہیں ہورہی؟ صورتحال برقراررہی تو خدشہ ہے کہ پاکستان بلیک لسٹ میں نہ چلاجائے۔ اگرایسا ہوا تو ملک میں مزید مسائل جنم لیں گے۔

شیئر: