Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی سعودی قومی اکیڈمی برائے خواتین

جدہ ... فروغ افرادی قوت فنڈ اور آرامکو نے سعودی خواتین کو تربیت دینے اور انہیں سعودی مارکیٹ کے قابل بنانے کے لئے پہلی قومی اکیڈمی قائم کرنے کا معاہدہ کرلیا۔ یہ اکیڈمی وزارت محنت و سماجی بہبود ، تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت کے قومی ادارے کے اشتراک و تعاون سے مارکیٹ کے مختلف شعبوں کے لئے خواتین کو تیار کریگی۔ فریقین کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے بموجب ثانوی پاس سعودی خواتین یا پیشہ ورانہ یا یونیورسٹی سرٹیفکیٹ رکھنے والی خواتین بھی اکیڈمی سے استفادہ کرسکیں گی۔سعودی عرب میں ان دنوں خواتین کو روزگار دلانے کی قومی مہم چل رہی ہے۔ خواتین کے پاس سرٹیفکیٹ اور ڈگریاں ہیں لیکن ان کے سرٹیفکیٹ اور ڈگریاں مختلف شعبوں کو مطلوب کاموں پر پوری نہیں اتر رہی ہیں۔
 

شیئر: