Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منبر و محراب کا استحصال بند

ریاض ۔۔۔ وزیر اسلامی امور و دعوة و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ منبر و محراب کو نامناسب مقاصد اور سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ وزارت سلف صالحین کے طریقہ کار کی پابندی کرانے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔ تمام خطیبوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں وزارت کی شاخوں کے مدیران کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے موقع پر خطاب میں کہا کہ یہ منصب اعزاز کیلئے نہیں بلکہ ذمہ داری کیلئے ہے۔ ہر ایک کو معیاری کام انجام دینا ہوگا اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مدیران سے کہا کہ وہ محلے والوں سے ملیں ، انکی باتیں سنیں اور مناسب اقدامات کریں۔
 

شیئر: