Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلاف ورزی پر سعودی اور غیر ملکیوں پر جرمانے

سکاکا ... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے سکاکا فوجداری عدالت کے فیصلے پر مصر کے معوض بدرہ، فاطمہ رمضان اور چاڈ کی عائشہ محمد کو تقریبات کے انتظامات اپنے نام سے کرانے کا موقع فراہم کرنے پر سعودی شہری سلمان العنزی کی مقامی اخبارات میں تشہیر کرادی۔ مصر اور چاڈ کے شہریوں کی بھی تشہیر کرائی گئی۔ سکاکا فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا کہ سلمان العنزی مصر اور چاڈ کے شہریوں کو اپنے نام سے تقریبات کا کاروبار کرا رہا ہے۔ یہ لوگ الجوف شہر میں تقریبات آفس کھولے ہوئے تھے۔ الزام ثابت ہوجانے پر عدالت نے 2لاکھ ریال جرمانے، سعودی کو 3ماہ قید ، مصر کے معوض4ماہ باقی 2کو 3،3ماہ قید کی سزا سنا ئی۔ علاوہ ازیں تقریبات دفتر بند کرنے اور لائسنس منسوخ کرنے ، آئندہ اس کاروبار کی مقامی شہری پر پابندی عائد کرنے ، غیر ملکیوں کو مملکت سے بیدخل کرنے ، آئندہ سعودی عرب واپس نہ آنے اور چاروں کی مقامی اخبارات میں تشہیر کا بھی حکم دیدیا تھا۔
 

شیئر: