Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیٹ صارفین کی تعداد دنیا کی نصف آبادی سے متجاوزکرگئی

جنیوا۔۔۔اقوام متحدہ نے اپنے اعدادو شمار میں بتایا ہے کہ اس وقت دنیا کے3 ارب 90 کروڑ لوگ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ تعداد کرہ ارض پر آباد انسانوں کا نصف سے زائدہے۔ رواں سال کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 51.2 فی صد ہوجائیگی۔ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن فیڈریشن کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ دنیا میں انٹرنیٹ کا دائرہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ فیڈریشن کے سربراہ ھولین جو نے کہا کہ2018ء کے اوائل میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 50 فی صد سے تجاوز کرگئی۔رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کے اعدادو شمار معلومات کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہیں۔ انٹرنیٹ کا استعمال دنیا میں ڈیجیٹل ترقی کے میدان میں اہم پیشرفت ہے مگر اب بھی دنیا کی آدھی آبادی ڈیجیٹیل ترقی سے دور ہے۔اقوام متحدہ نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیاکہ وہ ٹیکنالوجی کی ترقی پر کام جاری رکھیں تاکہ دنیا میں ڈیجیٹل انقلاب سے کوئی خطہ محروم نہ رہے۔بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن فیڈریشن کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں انٹرنیٹ کے صارفین 51 فیصد سے بڑھ گئے ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک میں بھی 13 سال کے دوران انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 7.7سے بڑھ کر 45.3 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔

شیئر: