Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول اسٹیشن کے ملازم کولوٹنے والوں کی تلاش

حائل۔۔۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیمیں حائل میں پیٹرول اسٹیشن کے ملازم کو اغوا کرکے اس نقد رقم اور موبائل چھین کر فرار ہونے والوں کو تلاش کر رہے ہیں ۔ سبق نیوز نے اسٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل ہونے والی فوٹیج کے حوالے سے خبر دی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹرول اسٹیشن پر ایک گاڑی میں سوار افراد نے پیٹرول بھروانے کے بعد کارکن کو زبردستی کار میں سوار کیا اور فرار ہو گئے ۔ ملزمان نے پیٹرول اسٹیشن کے ملازم سے 5 ہزار ریال اور موبائل چھین کر اسے ائیر پورٹ کے علاقے میں اتارا اور فرار ہو گئے ۔ متاثرہ ملازم کا کہنا تھا کہ ملزمان اپنے منہ رومال سے چھپائے ہوئے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مذکورہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ 

شیئر: