Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اللہ تمہیں ہدایت دے، المطلق

ریاض ۔۔۔ سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور ممتاز علماءبورڈ کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے مذہبی استفسارات کے ریڈیو پروگرام کے دوران رابطہ کرنے والے ایک مقامی شہری سے کہا کہ ”اللہ تمہیں ہدایت دے“ ۔رابطہ کرنے والے نے اعتراف کیا تھا کہ میری عمر 50 برس ہوگئی ہے۔ میں نماز نہیں پڑھتا۔ مجھے یہ تک نہیں پتہ کہ نماز کس طرح پڑھی جاتی ہے۔ اذان سنتا ہوں تو دل میں کچھ کچھ ہوتا ہے۔ جمعہ تک کی نماز نہیں پڑھتا۔ میں توبہ کرنا چاہتا ہوں۔ میرے لئے دعا کیجئے۔ شیخ عبداللہ المطلق نے یہ سن کر کہا کہ اللہ تعالیٰ عبادت کیلئے تمہارا دل کھول دے۔
 

شیئر: