Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس میں پرتشدد مظاہرے جاری ،سیکڑوں گرفتار

  پیرس ۔۔۔فرانس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف پْرتشدد مظاہرے جاری ہیں ۔مظاہرین نے کاریں اور رکاوٹیں نذر آتش کیں، شیشے توڑے، کئی دکانیں لوٹ لیں ۔املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔ فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ہزارافرادکو گرفتار  کرلیا ، مظاہرین نے پیرس میں موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ صدر میکرون استعفیٰ دیں۔ مظاہروں کے پیش نظر پیرس میں دکانیں، کیفے، شاپنگ مالز، ایفل ٹاور اور کئی میٹرو اسٹیشن بند رہے۔ وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے ہنگامہ آرائی پر قابو پانے میں پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کی ہے اورکہا کہ صدر میکرون مظاہرین کے تحفظات دور کریں گے۔ مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ جاری رہیں گے۔صدر میکرون ان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے اقدامات تجویز کریں گے۔

شیئر: