Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الوداع محمد حفیظ

 نیوزی لینڈ کی اس سیریز میں فاتح ٹیم کا تینوں ٹیسٹ ”متحد“ ہوکر کھیلنا کامیابی کی دلیل رہا جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سیریز میں ”منتشر“ نظر آئی، ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم کپتان سرفراز کے ساتھ” ان بیلنس “ہے
زبیر پٹیل ۔ جدہ
بالاخر محمد حفیظ(پروفیسر) نے بھی ٹیسٹ کیریئر کو بائے بائے کہہ دیا۔محمد حفیظ نے صحیح وقت پر درست فیصلہ کیا ہے۔ وہ ابوظبی ٹیسٹ میں اپنی ٹیسٹ اننگ کو یادگار نہ بناسکے ۔اس ٹیسٹ میں 3 بنیادی غلطیاںہوئیں جس سے محمد حفیظ اپنے کیریئر کا اختتام اس طریقے سے نہ کرسکے جس کی ہر کھلاڑی خواہش کرتا ہے۔ نمبر ایک وہ پہلی اننگز میں صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ دوسری اننگز میں 20گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 8رنز بناسکے اور سب سے آخری بات پاکستان یہ ٹیسٹ 123رنز سے ہار کر 49سال میں پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز بھی ہار گیا۔ جس پر محمد حفیظ افسوس بھی کررہے ہونگے۔ اس ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے محمد حفیظ کو پلاننگ کرنی چاہئے تھی۔ پاکستان یہ ٹیسٹ جیت جاتا یا ڈرا کرلیتا تو 49سالہ ہوم سیریز نیوزی لینڈ کو جیتنے کا اعزازحاصل نہ ہوتا۔ نیوزی لینڈکی ٹیم کا فاتح کے طور پر تینوں ٹیسٹ میچوں میں ”متحد“ ہوکر کھیلنا کامیابی کی دلیل رہا جبکہ پاکستانی ٹیم سیریز میں ”منتشر“ نظرآئی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم کپتان سرفراز کے ساتھ” ان بیلنس “ہے۔
پروفیسر کافی عرصے سے ان فٹ چل رہے تھے مگر وہ کسی خاص وقت کے انتظار میں تھے ۔ ہماری دعا ہے کہ وہ لاہور قلندرز میں اچھا کھیل پیش کرکے بھرپور کامیابی حاصل کریں اور اپنی نئی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔ تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا میں یہ خبریں چل رہی تھیں کہ سرفراز بھی کپتانی چھوڑنے پر غور کرنے لگے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ سرفراز کپتانی چھوڑ تے ہیں تو نیا ٹیم لیڈر کون بنتا ہے؟ 
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں