Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالیگا فٹبال لیگ: بارسلونا کی 4گول سے کامیابی

میڈرڈ : ہسپانوی لالیگا فٹبال لیگ میں بارسلونا نے اسپانوئل کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 گول سے یکطرفہ شکست دے دی ۔ معروف فٹبالر لیونل میسی نے 2 گول کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسپین کی لالیگا فٹبال لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسپانوئل کلب کو0-4 گول سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔ اس فتح کے ساتھ ہی بارسلونا کو پوائنٹس ٹیبل میں نمایاں جگہ مل گئی جبکہ اٹلی کے میڈرڈ کلب سے 3 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالرلیونل میسی نے 2 جبکہ ڈیمبل اور سوریز نے ایک، ایک گول کیا۔واضح رہے کہ لیونل میسی اس سے قبل بھی اپنی ٹیم کےلئے کئی بار فتح گر ثابت ہوچکے ہیں۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: