Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا کو غیر معروف ٹیم کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

  بارسلونا :سپر اسٹار لیونل میسی کی ٹیم بارسلونا کو ہوم گراونڈ پر نسبتاً غیر معروف ٹیم رئیل بیٹس کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا اور میسی بھی2گول کرنے کے باوجود اپنی ٹیم کو 4-3کی شکست سے نہ بچا سکے ۔ بارسلونا میں کھیلے جانے والے میچ میں مہمان ٹیم نے ابتدائی 20منٹ میں برتری حاصل کرلی تھی اور پہلا ہاف ختم ہوا تو بارسلونا 2گولز کے خسارے میں جا چکی تھی ۔ دوسرے ہاف کے دوران میسی نے ایک گول کرکے یہ خسارہ کم کیا لیکن کچھ ہی دیر بعد جب رئیل بیٹس نے تیسرا گول کیا تو یوں لگ رہا تھا کہ میسی اور ان کے ساتھیوں کو بڑی ناکامی سے دوچار ہونا پڑے گا۔ بارسلونا کے کھلاڑی وڈل نے ایک گول کرکے صورتحال کچھ بہتر بنائی تاہم صرف3منٹ کے بعد بیٹس کی طرف سے چوتھا گول ہوگیا تو بارسلونا کے کھلاڑی مایوس نظر آنے لگے ۔ ان کی تمام تر کوشش کے باوجود رئیل بیٹس کے دفاعی کھلاڑیوں نے انہیں اپنے گول کی جانب نہیں آنے دیا ۔ میچ کا مقررہ وقت ختم ہوا تو انجری ٹائم میں میسی کو ایک موقع مل گیا اور وہ اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرنے میں کامیاب تو ہو گئے لیکن اس کے ساتھ میچ بھی اختتام کو پہنچ گیا اور رئیل بیٹس نے 4-3سے کامیابی سمیٹ لی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: