Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی رہنما نے قبضہ کیا ہے تو خالی کردے‘ چیف جسٹس

کراچی: چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں تجاوزات اور غیر قانونی قبضے و تعمیرات کے خلاف کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس دوران ایک شہری نے سابق صوبائی وزیر سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما اویس مظفر ٹپی کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ لطیف ٹاﺅن میں بڑے پیمانے پر ناجائز قبضہ ہے۔ متاثرہ بیوائیں روتی ہیں اور یہ قبضے اویس مظفر ٹپی نے کرائے ہیں جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون ہے یہ ٹپی؟ کہاں ہے یہ ٹپی؟ اسے کل پیش کیا جائے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب کی حکومت یا کسی وزیر نے کہیں قبضہ کیا ہوا ہے تو فوری خالی کریں۔ میئر صاحب آپ بھی کان کھول کرسن لیں2 دن میں کسی رہنما یا کسی نے قبضہ کیا ہے تو خالی کردے۔ آپ صفائی گھر سے شروع کریں اور لوگوں کے لیے مثال بنائیں۔کسی کے قبضے کی نشاندہی ہوگئی تو ہم نہیں چھوڑیں گے ۔
 
 

شیئر: