Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن کم کرنے والی غیر معروف دوا پر پابندی

ریاض ۔۔۔۔سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر وزن کم کرنے والی burning Fat slimming نامی غیر معروف دوائی پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ دوامیں مضرصحت اجزاءپائے گئے ہیں جو انسانی صحت کےلئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ دوا کے بارے میں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو شکایات موصول ہوئی تھی جس پردوا کا لیبارٹری تجزیہ کرنے کے بعداس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ اتھارٹی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر معروف ادویات خاص کر جو انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر فروخت کی جاتی ہیں سے اجتناب برتیں ۔ مذکورہ دوا میں جو مواد پایا گیا ہے sibutramine نامی مواد پایا گیا ہے جو برازیل میں تیار کیاجاتا ہے۔ یہ مواد انسانی صحت کےلئے خطرناک ثابت ہوا ہے جس سے دل کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ 

شیئر: