Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین: میراتھن میں فنش لائن کے قریب سلور میڈل سے محروم

ملاگا، اسپین:اسپین میں ہونے والی میراتھن ریس کے دوران کینیا کا ایتھلیٹ ایلیوڈ کبٹ فنش لائن کے قریب گرجانے کی وجہ سے دوسری پوزیشن اور چاندی کے تمغے سے محروم ہو گیا ۔ اسپین کے شہر ملاگا میں ہونے والی اس میراتھن میں ایلیوڈ نے 2گھنٹے سے زائد دوڑنے کے بعد دوسری پوزیشن یقینی بنا لی تھی لیکن بری طرح تھک جانے کی وجہ سے اس کی ٹانگیں عین آخری وقت جواب دے گئیں اور وہ فنش لائن عبور کرنے سے چند قدم پہلے گر گیا۔ گرنے کے بعد اس نے گھٹنوں کے بل رینگتے ہوئے بقیہ فاصلہ طے کر لیا کیکن اسی اثناء میں 2 ایتھلیٹ اس سے پہلے فنش لائن عبور کرگئے اور ایلیوڈ کو دوسری کے بجائے چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ ریس کے بعد اس نے کہا میری ٹانگوں سے جان نکل گئی تھی اور انہوں نے میرا بوجھ برداشت کرنے سے انکار کردیا ،ا گرچہ مجھے اپنی تھکاوٹ کا اندازہ تھا لیکن میں سمجھ رہا تھا کہ ریس کامیابی سے ختم کرلوں گا اسی لئے میں نے خود پر جبر کرکے رینگتے ہوئے ریس مکمل کی لیکن پوزیشن نہ لے سکا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: