Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائٹ ہاوس میں کھانے کے پیسے خود دئیے،مشل اوبامہ

واشنگٹن...سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشل اوبامہ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاوس میں ذاتی نوعیت کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے تھے۔اپنے مہمانوں پر آنے والے اخراجات کا بل خود دیتے تھے۔ وائٹ ہاوس کا اسٹاف مونگ پھلی کے دانے بھی گن کر پیسے وصول کرتا تھا ۔ ایک انٹر ویومیں انہوں نے بتا یا کہ ایک مرتبہ اوبامہ نے مچھلی کھائی جو انہیں بہت مزے کی لگی لیکن جب مہینے کے آخر میںہمارے پاس بل آیاتودیکھا یہ مچھلی چین کی تھی تو اوبامہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ مچھلی اتنی بھی اچھی نہیں تھی ۔مشال نے کہا کہ بعض امریکی سوچتے ہیں کہ وائٹ ہاوس ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے چلتا ہے لیکن ہمیں ذاتی نوعیت کی ہر چیز کے لئے بلوں کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔کھانے کی ہر چیز کے لئے پیسے ادا کرنے پڑتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں کوئی شکایت نہیں کررہی لیکن یہ بات بہت سے امریکی لوگوں کو سمجھ نہیں آتی ۔ 

شیئر: