Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان پر پابندیوں کا اسرائیلی مطالبہ مسترد

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔ امریکہ نے لبنان پر اقتصادی پابندیوں کا اسرائیلی مطالبہ مسترد کردیا۔فلسطین کی سرحد پر لبنانی حزب اللہ کی مبینہ سرنگوں کی موجودگی کے بعد امریکہ سے لبنان پر اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔اسرائیل نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ لبنانی  ملیشیا کی سرحد پر سرنگوں کی ذمہ داری لبنانی فوج اور حکومت پرعائد کرتے ہوئے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔اسرائیلی اخبار نے اسرائیلی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے گذشتہ ہفتے برسلز میں ملاقات کے دوران لبنان پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔تاہم امریکا نے  اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

شیئر: