Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحدیدہ معاہدے سے انسانی بحران حل ہوگا، او آئی سی،

ریاض۔۔۔ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے کہا ہے کہ الحدیدة معاہدے سے انسانی بحران حل ہوگا۔یمن کے متاثرین تک انسانی امداد کی ترسیل میں آسانی ہوگی۔ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے سویڈن میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کے دوران ہونے والی پیشرفت اور الحدیدة شہر اور اسکی بندرگاہو ں سے حوثیوں کے انخلاءکے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی شروع سے ہی جامع سیاسی حل کی حمایت کرتی رہی ہے۔ او آئی سی کا غیر متزلزل موقف ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2216، خلیجی فارمولا اور یمن کے قومی مکالمے سے جاری ہونے والی قراردادوں کی بنیاد پر ہی یمنی بحران حل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے الحدیدة معاہدے پر یمنی عوام کو مبارکباد دی۔

شیئر: