Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں گرفتارچینی خاتون افسر ضمانت پر رہا

واشنگٹن ۔۔۔کینیڈا میں امریکا کی درخواست پر گرفتار چین کی اسمارٹ موبائل بنانے والی کمپنی ہواوے کی خاتون افسر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ہواوے کی چیف فنانشل افسرمینگ وانڑو کو کینڈین حکام نے برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور کے ایئر پورٹ سے امریکی حکومت کی درخواست پر گرفتار کیا تھا۔ان پر امریکی حکومت کی جانب سے ایران پر عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے اور اسے دھوکا دینے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ہواوے کی چیف فنانشل افسر کے وکلا نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کی مؤکل بیمار ہیں ۔انہوں نے حال ہی میں سرجری اور علاج بھی کروایا۔علاوہ ازیں ان کے وکلا نے مؤکل پر لگے الزامات کو مسترد بھی کیا تھا۔مینگ وانڑو کی گرفتار پر امریکہ اور چین کے تعلقات میں کشیدگی دیکھی گئی۔ چین اور کینیڈا کے درمیان بھی تعلقات کشیدہ دیکھے گئے۔

شیئر: