Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر پی سی آر مشین کی تنصیب

مدینہ منورہ۔۔۔ وزارت ماحولیات و زراعت نے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پر حیوانی اور نباتاتی وائرس کے فوری ٹیسٹ کےلئے جدید ترین سسٹم PCR ( Polymerase Chain Reaction) کی سہولت فراہم کر دی ہے ۔ عکاظ اخبار سے گفتگوکرتے ہوئے ائیر پورٹ میں شعبہ حیوانی اور نباتاتی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ولید الرفاتی نے بتایا کہ pcr سسٹم کے ذریعے پرندوں اور جانوروں کے علاوہ نباتات میں موجود متعدی بیماریوں کا فوری انکشاف کیاجاسکے گا ۔ اس سسٹم کے ذریعے برڈ فلو، فلو ، طاعون ، یلو فیور اور کرونا وائر س کے بارے میں فوری اور حتمی نتائج حاصل کئے جاسکیں گے ۔ ڈاکٹر الرفاعی نے مزید کہا کہ قبل ازیں اس طرح کے ٹیسٹ کےلئے 24 گھنٹے کا وقت لگتا تھا مگر p c r سسٹم کے ذریعے اب ایک گھنٹے کے اندر نتائج حاصل کئے جاسکیں گے ۔ حاصل ہونے والے ٹیسٹ کے حوالے سے ڈاکٹر الرفاعی کا کہنا تھا کہ سسٹم سے حاصل کردہ ٹیسٹ میں انسانی غلطیوں کا اندیشہ بہت حد تک ختم ہو جائے گا جیسا کہ ماضی میں ہوا کرتا تھا جبکہ نتائج کا تناسب 93 فیصد تک ہے ۔ دوسری جانب وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت کے ریجنل ڈائریکٹر حمزہ قناعی نے بتایا کہ مملکت کی سطح پر pcr سسٹم پہلا ہے جو مدینہ منورہ ائیر پورٹ پر نصب کیا گیا ہے ۔ اس سسٹم کے ذریعے حیوانی اور نباتاتی اشیائے خورونوش کا فوری معائنہ کیا جاسکے گا ۔ 
 

شیئر: