Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح کیلئے افریقن فٹبالر آف دی ایئرایوارڈ

لندن: مصر کے سپر اسٹار اور انگلش کلب لیورپول اسٹرائیکر محمد صلاح نے بی بی سی افریقن فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ سپر اسٹار اسٹرائیکر محمد صلاح نے مسلسل دوسری مرتبہ بی بی سی افریقن فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا۔ انھوں نے کہاکہ یہ اعزاز دوبارہ اپنے نام کرکے مجھے بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے، میں اگلے سال بھی اس کو اپنے پاس برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔26 سالہ محمد صلاح نے اس ایوارڈ کیلئے میدھی بیناٹیا، کالیدو کولیبالے، سادیو مین اور تھاسم پارٹی کو شکست دی، وہ جے جے اوکوچا کے بعد لگاتار 2 مرتبہ یہ اعزاز اپنے قبضے میں رکھنے والے دوسرے فٹبالر ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: