Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا نے بین الاقوامی قانون توڑ دیا، عرب لیگ

ریاض ۔ ۔ ۔ مغربی القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے آسٹریلیا کے فیصلے کی عرب لیگ نے سخت الفاظ میں مذمت کردی۔ عرب لیگ نے کہا کہ آسٹریلیا نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے بین الاقوامی قانون کی بھاری خلاف ورزی کی ہے۔ اس نے القدس سے متعلق بین الاقوامی قانون ، عالمی قراردادوں اور سلامتی کونسل کے متعلقہ فیصلوں کو پامال کیا ہے۔ معاون سیکریٹری جنرل عرب لیگ سعید ابوعلی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے یہ فیصلہ کرکے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کی کھلی جانبداری کردی۔ اس نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔

                                              

شیئر: