Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی کے کیرئیرکی تیز ترین 25ویں ٹیسٹ سنچری

پرتھ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ا سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے، یہ ان کے کیریئر کی 25 ویں سنچری ہے، اسطرح وہ تیز ترین 25 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے ہندکے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔انہوں نے ہم وطن بلے بازوں سچن ٹنڈولکر اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کیا۔ ٹنڈولکر نے 130 اور گواسکر نے 138 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ کوہلی نے 127 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ڈان بریڈمین نے 68 اننگز میں سنگ میل عبور کر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جما رکھا ہے، اس کے علاوہ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے ہندکے چوتھے اور دنیا کے 21 ویں کھلاڑی بھی بن گئے، کوہلی نے بحیثیت کپتان زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی پا لیا۔ انہوں نے سابق جنوبی افریقن کپتان گریم ا سمتھ کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ا سمتھ نے 33 سنچریاں ا سکور کر رکھی تھیں جبکہ کوہلی نے 34 سنچریاں بنا لی ہیں۔ رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، کوہلی نے بطور کپتان ٹیسٹ میں 18 اور ون ڈے میں 16 سنچریاں بنا رکھی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں 10 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے نہ صرف ہند بلکہ ایشیا کے دوسرے بلے باز ہیں، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، جنہوں نے ان تینوں ممالک میں 15 سنچریاں ا سکور کی تھیں۔ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر ہندکے دوسرے اور مجموعی طور پر تیسرے غیرملکی بلے باز ہیں، انگلینڈ کے جیک ہوبز نے 9 اور ویلے ہامونڈ نے 7 سنچریاں ا سکور کر رکھی تھیں جبکہ کوہلی، ٹنڈولکر اور ہربرٹ سٹکلف نے 6، 6سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: