Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاہتے ہیں نظام چلے مگر حکومت اپنی دشمن خود ہے‘ خورشید شاہ

اسلام آباد:  سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے خود ہی ’’گرنے‘‘ والے کام کررہی ہے، اسے گرانے کے لیے آصف زرداری، شہباز شریف یا کسی اور کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس جو اکثریت ہے وہ اس کی اپنی ہیں۔
خورشید شاہ نے صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نظام چلتا رہے۔ وسط مدتی انتخابات ہوں تو یہ دوبارہ آنے کا بھی نہ سوچیں۔ اگر مڈ ٹرم انتخابات ہوئے تو کیا یہ 2013ء والی 35 نشستیں بھی جیت سکیں گے؟ انہوں نے کہا کہ کراچی سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی 11 سیٹیں چھینی ہیںوہ اب نہیں ملیں گی۔ تحریک لبیک کو کھڑا کرنے سے انہیں 30 کے قریب زائد نشستیں ملیں، جو اب ان سے ناراض ہے ، ہمارے کچھ اداروں نے 30 ،35 اچھے لوگ پکڑ کر دیے تھے وہ الیکٹ ایبلز ناراض ہیں، ان کی پارٹی کے اپنے لوگ ناراض ہو چکے ہیں۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ حکومت اپنی غلطیوں کو چھپا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیب قانون میں ترمیم سمیت ہر اس چیز کے لیے تیار ہیں جس سے پاکستان بہتر ہو سکتا ہے۔

شیئر: