Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین روس سے بھی بڑا خطرہ ہے ،امریکہ

واشنگٹن ۔۔۔امریکہ کے ایک انتہائی اعلیٰ انٹیلی جنس اہلکار نے کہا ہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کیلئے چین سب سے بڑا خطرہ ہے۔نیشنل کاؤنٹر انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سینٹر کے سربراہ بل ایونینا کے مطابق چین کے مقابلے میں روس سے لاحق خطرہ ماند پڑ چکا ہے۔چین امریکہ پر گمراہ کن بیانات اور اقدامات کا الزام عائد کرتا ہے تاہم بل ایونینا  نے کہا کہ چین کی اقتصادی کامیابی کی بنیاد کمرشل رازوں کی چوری پر رکھی گئی ہے جس کی قیمت امریکی عوام نے چکائی ہے۔ بل ایونینا نے کہا کہ آپ رواں سال جون یا جولائی سے اب تک نظر دوڑائیں تو محکمہ انصاف نے 20 چینی افراد یا کاروباریوں پر اقتصادی جاسوسی پر فرد جرم عائد کی ہے۔صرف جولائی سے اب تک یہ  وہ ہیں جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں۔یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا نقصان ہو چکا ہے؟ امریکی ٹیکس دہندہ نے طویل مدت میں کیا قیمت چکائی ہے؟ تحقیق اور اداروں کی ترقی کو،یونیورسٹیوں کو، کاروباروں کو اور مالکانہ ڈیٹا اور تجارتی رازوں کی چوری سے کتنی ملازمتوں کا نقصان ہوا ہے دیکھنا ہے۔
 

شیئر: