Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صادق سنجرانی آج مدینہ منورہ پہنچیں گے

جدہ ( ارسلان ہاشمی ) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اپنے وفد کے ہمراہ آج مدینہ منورہ پہنچیں گے جہاں وہ مسجد نبوی الشریف میں نماز ادا کرنے کے بعد روضہ رسول پر حاضریں دیں گے ۔ قونصلیٹ کے ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ 5روزہ دورے پر مملکت پہنچے تھے جہاں انہو ںنے ریاض میں مجلس شوری ٰکے اسپیکر سے ملاقات کی اور شوری کی کارروائی بھی دیکھی ۔ چیئرمین سینیٹ اور انکا وفد جمعہ کو نماز کے بعد مکہ مکرمہ کےلئے روانہ ہو گا جہاں عمرہ کی ادائیگی کے بعد ہفتہ کو پاکستان کےلئے روانہ ہو جائیں گے ۔ 

شیئر: