Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناصر جمشید پر لندن میں رشوت کیس پر فرد جرم عائد

لندن: سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھ دیگر 2 افراد یوسف انور اور محمد اعجاز پر برطانیہ میں رشوت کے الزام پر فرد جرم عائد کردی گئی۔نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کی روشنی میں تینوں افراد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کراون پراسیکیوشن سروس نے 15 جنوری 2019 ءکے سمن جاری کردیے۔تینوں افراد پر بنگلہ دیش اور پاکستان کے کرکٹ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مانچسٹرمجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوں۔نیشنل کرائم ایجنسی نے 35 سالہ برطانوی شہری یوسف انور اور 33 سالہ محمد اعجاز کو گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا تھا اور ناصر جمشید سمیت تینوں افراد پر بنگلہ دیش اور پاکستان کے کرکٹ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطے میں رہی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس کرپشن کیس کی تحقیقات کی جس کی روشنی میں پی سی بی ٹریبونل نے ناصر جمشید پر پابندی عائد کر دی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ناصر جمشید سمیت ان تینوں افراد کو فر وری 2017 میں پہلی بار گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی گئی اور بعد میں رہا کردیا گیا تھا۔ کرائم ایجنسی کے مطابق کرکٹ کرپشن معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: