Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ،اماراتی کوششوں سے افغانستان میں امن بحال ہوگا، مملکت

واشنگٹن۔۔۔ امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی انتھک کوششوں کی بدولت آئندہ سال افغانستان میں امن بحال ہوجائیگا۔ دونوں ملکوں نے افغان مصالحت کیلئے مذاکرات کو کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچانے کی سر توڑ کوشش کی۔ سعودی عرب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت افغان بھائیو ںکے یہاں امن و استحکام کی بحالی اور افغانستان کو تباہی و بربادی کے بھنور سے نکال کر تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا مشن جاری وساری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد افغانستان میں امن بحال ہو جائےگا ۔ تخریب کار طاقت کی مرضی کے برخلاف افغانستان امن و امان کا گہوارہ بنے گا ۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں تحریر کیا کہ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان افغانستان میں امن و استحکام کی بحالی اور اسے حالت جنگ سے تعمیر و ترقی کی منزل میں داخل کرنے کےلئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں ۔ دہشتگردی کی فنڈنگ کر کے تخریب کاری اور خطے میں کشمکشوں کی آگ بھڑکانے والی ریاست کی تمام تر تباہ کاریوں کے باوجود افغانستان میں آئندہ سال امن و امان کی مساعی کے خوشگوار اثرات نظر آنے لگیں گے ۔ سعودی عرب اور امارات افغان مذاکرات کو کامیاب سے ہمکنار کرنے کےلئے کوشاں ہیں ۔ حالیہ ایام میں اس حوالے سے افغان فریقوں کو جمع کرنے کی کوشش کارگر ثابت ہوئی۔ 

شیئر: