Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس ریکوری ،سیف اللہ برادران کے اثاثے منجمد

اسلام آباد... ایف بی آر اسلام آباد میں قائم ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ آٹو میٹک ایکسچینج آف انفارمیشن نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر سیف اللہ برادران کے اثاثے منجمد کرکے 5 کروڑ 25لاکھ روپے نکال کر قومی خزانے میں جمع کرادیئے ۔ ذرائع کے مطابق سیف اللہ برادران پر اس وقت 20 ارب سے زائد کا انکم ٹیکس ہے جس کی ریکوری جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح ہزاروں بزنس مینوں، سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے کہ وہ فوری طور پر اپنا ٹیکس جمع کرا دیں ورنہ ان کی جائیدادیں بھی منجمد کرکے زبردستی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

شیئر: