Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹروں نے ریڑھ کی ہڈی درست کردی!

نیویارک۔۔۔۔ انسان کو لاحق ہونے والی بہت ساری ایسی بیماریاں ہیں جو انسان کو بالکل مجبور بناکر رکھ دیتی ہیں اور زندگی گزارنا عذاب بن کر رہ جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک بیماری فالج کی ہے اور جب یہ سلسلہ ریڑھ کی ہڈی تک پہنچ جائے اور وہ ہڈیاں بدہئیتی ، کمزوری اور شکستگی کا شکار ہونے لگیں تو زندگی اور بھی اجیرن ہوجاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والے جان سارکوما نامی کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب اسکی عمر صرف 17سال تھی اور اسی کم عمری میں اس کی ریڑھ کی ہڈی بڑی تیزی سے بدہئیت ہوکر مڑنے اور ٹوٹنے لگی تھی۔ جس سے جسم کے کئی دوسرے اندرونی اعضاءبھی ناکارہ ہوجاتے تھے۔ پھر ڈاکٹروں کو اس کی پیٹھ درست رکھنے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ سلاخیں لگانا پڑتی تھیں۔ آخر ان ساری تراکیب کے بعد کوئی خاص فائدہ نظر نہ آیا تو سرجنوں نے بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا ا ور پھر اس کے جسم کے پشتی حصے کو عملی طور پر 2حصوں میں کاٹا انہیں سیدھا کیا اور اس طرح نہ صرف اب اسکی ہڈیاں درست ہوگئیں بلکہ وہ عام نوجوانوں کی طرح سیدھا بیٹھ بھی سکتا ہے۔ جان جس کی عمر اب 19سال ہے نہ صرف باآسانی سا نس لے سکتا ہے بلکہ کھیلنا کودنا اور پڑھنا لکھنا بھی شروع کرچکا ہے۔
 
 

شیئر: