Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان، چھ نئے کھلاڑی کون ہیں؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 11 سے 15 مارچ تک تین ون ڈے میچز کھیلیں گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش میں 11 سے 15 مارچ تک کھیلی جانے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
سیریز کے تینوں میچ ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جبکہ سکواڈ میں چھ 'ان کیپڈ' کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شمیل حسین شامل ہیں۔
ان میں سے عبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شمیل حسین حال ہی میں ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف کھیلنے والی پاکستان شاہینز ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

پاکستان ون ڈے ٹیم کی نمائندگی شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔ (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ میں  شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمیل حسین شامل ہیں۔
سیریز کے شیڈول کے مطابق 8 مارچ کو پاکستان ٹیم بنگلہ دیش پہنچے گی، 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
پہلا ون ڈے 11  مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 

شیئر: