Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز : ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 1-2سے شکست دیدی

ڈھاکا:ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 50رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی۔تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ایون لیوس نے بولرز کی خوب پٹائی کی۔ شے ہوپ نے پہلی وکٹ میں لیوس کا بھرپور ساتھ دیا اور 23 رنز بنائے جس کے بعد پال 2 اور پاول 19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ہیٹمیئر صفر پر محموداللہ کا نشانہ بنے۔لیوس نے 8 چھکے اور 6 چوکے لگا کر 89 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔نیکولس پوران 29 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، مستفیض الرحمٰن اور محموداللہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کرکے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو آخری اوور کی دوسری گیند پر 190 رنز پر آوٹ کردیا۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے 43 رنز کی اننگز کھیل کر بنگلہ دیش کو سہارا دینے کی بھرپور کوشش کی،تمیم صرف 8 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان شکیب الحسن، تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم اور محموداللہ سمیت کوئی بھی بلے بازکریز پر نہ ٹک سکا ، کپتان شکیب الحسن پہلی گیند پرپویلین واپس چلے گئے۔مہدی حسن میراز 19، محموداللہ 11اور ابو حیدرنے 22 رنز بنا ئے۔کیموپال کی بہترین بولنگ کے سامنے بنگلہ دیش کے بلے باز کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 17 ویں اوورکے اختتام پر 140 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور میچ 50 رنز سے ہار گئی۔ویسٹ انڈیز نے اس جیت کے ساتھ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ایون لیوس کو عمد ہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ اور شکیب الحسن کو مین آف دی سیریز کا قرار دیا گیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: