Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ میں نئے فیچرز کا اضافہ‎

میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔ گروپ چیٹنگ کرنے والے صارفین اب چاہیں تو گروپ کے کسی بھی ممبر کو پرائیویٹ جواب دے سکیں گے۔ اس کے لیے کسی میسج کو کلک کرکے رکھنا ہوگا اور اوپر تھری ڈاٹ میں چھپے آپشن رئیپلائی پرائیویٹلی پر کلک کرکے پیغام بھیجنا ہوگا ۔ یہ فیچر فی الحال صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ واٹس ایپ کے گروپ ویڈیو کالنگ فیچر کو بھی اپڈیٹ کیا گیا ہے
۔ اس وقت واٹس ایپ میں صارفین کو گروپ ویڈیو کالنگ کے لیے پہلے کسی ایک فرد کو ویڈیو کال کرنا پڑتی ہے اور پھر اس کال میں لوگوں کا اضافہ کیا جاتا ہے مگر نئے فیچر کے بعد 4 افراد سے بیک وقت گروپ ویڈیو کال پر بات کی جاسکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے واٹس ایپ نے نئے کالز ٹیب کا اضافہ کیا ہے۔گروپ کالنگ فیچر کو استعمال کرنے سے پہلے اچھے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی اور کال کوالٹی کا انحصار آپ کے دوستوں کے انٹرنیٹ کنکشن پر بھی ہوگا۔یہ اپ ڈیٹ فی الحال آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور بہت جلد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ میں پکچر ان پکچر سپورٹ بھی شامل کر دی گئی ہے جس کی بدولت صارفین فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب ویڈیوز کو واٹس ایپ سے نکلے بغیر چیٹ ونڈو میں دیکھ سکیں گے۔تاہم یہ فیچر انسٹاگرام، یوٹیوب یا فیس بک ویڈیوز تک ہی محدود ہے کسی اور ویڈیو شیئرنگ ایپ کو یہ سپورٹ نہیں کرتا۔
 

شیئر: