Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکایتِ صیف 2 فیسٹیول: مکہ میں تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ خریداری بھی

لوک فنون اور روایتی سرگرمیوں کے لیے جگہ مخصوص کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 مکہ مکرمہ کے علاقے النسیم میں ’حکایتِ صیف 2‘  کے عنوان سے فیسٹیول اور روایتی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فیسٹیول میں مختلف مصنوعات، خریداری اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ لوک فنون سے بھرپور منفرد تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
لوک فنون اور روایتی سرگرمیوں کے لیے فیسٹیول میں جگہ مخصوص کی گئی ہے جہاں وزیٹرز کو ماضی کے عوامی فنون سے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
’حکایت صیف 2‘ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد اور باصلاحیت نوجوان بھی شرکت کر رہے ہیں۔ وزٹرز کو مختلف مقامی مصنوعات دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
ایونٹ میں دستکاری کی مختلف اشیا نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ ان میں مقامی ثقافتتی ورثے سے جڑی روایتی مصنوعات شامل ہیں۔
مہمان نوازی اور پکوانوں کے تعارف کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ روایتی کھانوں کے سٹالز وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔
فیسٹیول میں چھوٹے کاروبار اور گھریلو صنعتوں سے وابستہ خاندانوں کو اپنی مصنوعات براہ راست صارفین تک پہنچانے کا موقع بھی فراہم کیا گیا ہے۔

وزیٹرز کے لیے سٹالز، مقامی مصنوعات اور مختلف سرگرمیوں کے تعارف کے ساتھ لوک فنون سے لطف اندوز ہونے کے بھی مواقع موجود ہیں۔
’حکایت صیف 2 ‘ مکہ سیزن کے دوران منعقد ہونے والی مختلف سرگرمیوں کا حصہ ہے جہاں وزیٹرز کو تفریح کے ساتھ خریداری کا بھی موقع ملتا ہے۔

 

شیئر: