Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم: ملتان ملنگز، ملتان جنوبیز، ملتان سینٹس یا ملتان بہادرز!

  ملتان: پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کے مالک علی ترین نے اپنی ٹیم کیلئے 4 نام شارٹ لسٹ کرلئے ہیں۔ ان چاروں ناموں میں ملتان کی شناخت قائم رکھی گئی ہے۔ ان 4 ناموں میں”ملتان ملنگز“، ”ملتان جنوبیز“، ”ملتان سینٹس“ اور ملتان بہادرز تجویز کئے ہیں اور شائقین سے ان میں سے ایک نام کے حوالے سے رائے مانگی ہے۔اس سے قبل انہوں نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے مالک جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم اپنی ٹیم کے نام کے ساتھ ملتان برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاہم ملتان سلطانز والے نام میں سے سلطانز کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ علی ترین نے پرستاروں سے کہا تھا کہ وہ ایسانام تجویز کریں جو جنوبی پنجاب کی شناخت برقرار رکھے اور جنوبی پنجاب کی ہی نمائندگی کرتا ہو۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی بولی لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین کامیاب بڈز ٹھہرے اور انہوں نے سب سے بڑی قیمت کے عوض 7 سال کیلئے چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کر لئے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: