Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی کی کالم نویس میگی میچل کون؟

جدہ ۔۔۔۔ واشنگٹن پوسٹ کے اس انکشاف کے بعد کہ جمال خاشقجی اپنی صحافتی خدمات قطر کے ہاتھوں فروخت کئے ہوئے تھے اور قطر کا عالمی ادارہ ان کے تعاون پر مامور تھا اور اسکی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میگی میچل سالم تھیں۔وہ انکے مضامین کی نوک پلک بھی درست کیا کرتی تھیں اور انہیں مضامین کیلئے موضوعات کا بھی انتخا ب کیا کرتی تھیں۔ انکے کالم نویسی میں مختلف طریقوں سے انکی مدد کیا کرتی تھیں۔ اس حوالے سے بہت سارے سوالات ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے لگے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ میگی میچل سالم کون ہیں؟ یہ اس قطری ادارے کی ذمہ دار ہیں جوعربی زبان کی نشرو اشاعت کیلئے قطر قائم کئے ہوئے ہے۔ وہ امریکی دفتر خارجہ میں خارجی خدمات کی انچارج رہ چکی ہیں۔ انہوں نے 1997ءسے لیکر 2001ءتک بل کلنٹن کے دور میں امریکی وزیر خارجہ میڈلین البرائٹ کی معاون بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے پرسنل آفس میں معاون کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ اس سے قبل وہ ممبئی کے امریکی قونصل خانے میں 2برس گزار چکی ہیں۔انہوںنے ڈیموکریٹک پارٹی میں اچھا خاصا تجربہ حاصل کرکے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں آئی ای ای ایس کی ریجنل ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔ اس میں وہ رضاکار کے طور پر شامل تھیں۔

                                                           

شیئر: