Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مائیکروسافٹ میں کون نام کا فولڈر کیوں نہیں بنتا؟

مائیکروسافٹ ونڈوز میں سی او این ( کون) کے نام سے کہیں بھی فولڈر نہیں بنایا جاسکتا اور جیسے ہی ایسی کوئی کوشش کی جاتی ہے، ونڈوز ایک ایرر میسج ظاہر کرتی ہے یا فولڈر کا نام دوبارہ نیو فولڈر ہوجاتا ہے۔ بعض اوقات اسے بطور ایک ایسٹر ایگ پیش کیا جاتا ہے، لیکن درحقیقت یہ کوئی ایسٹر ایگ نہیں بلکہ لفظ کون ایک ریسزرو لفظ ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اس کا استعمال صرف خاص مقاصد کے لئے ہے اور عام صارف کے لئے یہ ممنوع ہے۔ ان الفاظ سے پروگرام کا کوئی خاص فنکشن، عمل، حصہ یا ڈیوائسس ریفرنس منسلک ہوتا ہے۔ اگر انہیں استعمال کرنے کی اجازت دے دی جائے تو پروگرام کو چلنے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ کون کے علاوہ کئی دیگر الفاظ بھی ہیں جنھیں فولڈر کا نام بنانے میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
 

شیئر: