Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کاافغانستان کے بڑے علاقے پر کنٹرول

کابل۔۔۔برطانوی نشریاتی ادارے نے کہاہے کہ طالبان افغانستان کا اہم متحارب گروپ ہے ۔ 60 ہزار جنگجو ہیں ۔ 2001 کے بعد یعنی امریکی اتحاد کی جانب سے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد فی الحال افغانستان میں سب سے زیادہ علاقے پر اس کا کنٹرول ہے۔رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کو امریکہ کی جانب سے فوجی اور مالی معاونت کے باوجود یہ جنگ زیادہ شدید اور پیچیدہ ہوتی گئی ہے۔اس سطح پر بغاوت کو قائم رکھنے کے لیے ملک کے اندر اور باہر دونوں جانب سے بہت زیادہ فنڈنگ کی ضرورت ہوتی ہے ۔اقتدار سے ہٹنے کے بعد سے وہ طویل عرصے سے ملک بھر میں بغاوت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔رپورٹ میں کہاگیاکہ فنڈنگ کے ذرائع کا پتہ چلانا معلومات پر مبنی اندازہ لگانا ہے ۔خفیہ طور پر کام کرنے والی عسکری تنظیمیں اپنے آمد و خرچ کی اشاعت نہیں کرتیں۔طالبان کی آمدن کے ذرائع منشیات کی تجارت کے ماسوا بھی بہت ہیں۔ 2012 میں اقوام متحدہ نے اس عام تصور کے خلاف خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں پوست کی معیشت طالبان کی آمدن کا اہم ترین ذریعہ ہے۔

شیئر: