Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ :مطاف میں پولیس اہلکار سے بدکلامی پر شہری گرفتار

مکہ مکرمہ ۔۔۔ صحن مطاف میں پولیس اہلکار سے بدکلامی اور ہاتھا پائی کرنے والے شہری کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ایک شخص حرم مکی شریف کے صحن مطاف میں موجود الامر بالمعروف کے اہلکاروں سے الجھ گیا جس پر اس نے پولیس کو طلب کر لیا ۔ اس حوالے سے گورنریٹ مکہ نے کیس اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی وڈیو کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والا سعودی شہری ہے جس کی عمر 30 برس کے قریب ہے ۔ پولیس اہلکار سے بدکلامی کرنے والے اس شخص کو گرفتار کر کے متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا ۔ گورنریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار شخص نے اس امر کا بھی خیال نہیں رکھا کہ وہ حرم شریف میں کعبہ کے سامنے کھڑا ہے ۔ پولیس اہلکار نے اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ باز نہ آیا اور اونچی آواز میں نازیبا الفاط بولنے لگا جو ہر حال میں حرم شریف کے تقدس کے خلاف تھے ۔پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتا رکرکے اسے حرم شریف کے پولیس آفس پہنچا دیاجہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیاجائے گا ۔

شیئر: