Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی تاجر پر جرمانہ اور تشہیر

ریاض .... سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے گھریلو سامان ، برتن اور معدنیات کے کاروبار میں سیل کے ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک سعودی شہری پر جرمانہ اور 2مقامی اخبارات میں عدالتی فیصلہ شائع کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق دمام میں کاروبار کرنے والی احمد محمد السیف اینڈ سنزکمپنی نے وزارت تجارت و سرمایہ کاری سے سیل پر سامان فروخت کرنے کی اجازت حاصل کی تھی۔ وزارت نے مخصوص شرائط کے ساتھ اجازت نامہ دیا تھا تاہم کمپنی نے اسکی خلاف ورزی کی۔ معاملہ دمام کی فوجداری عدالت تک پہنچ گیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد کمپنی اور اسکے مالک پر جرمانہ کردیا۔ علاوہ ازیں 2مقامی اخبارات میں فیصلہ شائع کرنے کا حکم بھی جاری کردیا تھا۔

                                           

شیئر: